سعودی عرب میں اربوں ڈالر کی کرپشن کیس میں 32 افراد گرفتار

سعودی مرکزی بینک کے کچھ ملازمین نے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے رشوت لی، سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن


ویب ڈیسک January 28, 2021
تفتیش کے مطابق مجموعی طور پر 11 ارب 50 کروڑ ریال کی رقم بیرون ملک منتقل کی گئی ہے۔فوٹو : فائل

سعودی عرب میں 11.5 بلین درہم کی کرپشن کا کیس منظر عام پر آیا ہے جس میں سعودی مرکزی بینک کے افسران ملوث ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے بینک افسران اور دیگر سرکاری ملازمین کے ذریعے 11.5 بلین درہم کی رقم بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس میں ملوث 32 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن ''نزاھا'' کے مطابق سعودی مرکزی بینک کے کچھ ملازمین کو مقامی گینگ اور کاروباری افراد کی جانب سے ایک بڑی رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے رشوت دی گئی، تفتیش کے مطابق مجموعی طور پر 11 ارب 50 کروڑ ریال کی رقم بیرون ملک منتقل کی گئی ہے۔

سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن ''نزاھا'' نے 5 افراد کو 9.8 ملین سعودی ریال بینک میں جمع کراتے ہوئے گرفتار کیا جب کہ دیگر گرفتار افراد میں 12 بینک ملازمین، 7 تاجر،5 مقامی اور 2 غیر ملکیوں سمیت ایک پولیس آفسر شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں