لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، ایف آئی اے
WASHINGTON:
ایف آئی اے نے راولپنڈی میں کارروائی کے دوران لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے راولپنڈی میں کارروائی کے دوران لڑکی سے دوستی کرکے نازیبا ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
سائبر کرائم سیل حکام راولپنڈی کے مطابق ملزم کا لڑکی کے ساتھ کئی سال تک تعلق رہا، ملزم لڑکی سے بلیک میل کرکے 50 ہزار روپے وصول کرچکا ہے جب کہ ملزم لڑکی کو پاس بلوا کر بغیر نکاح کے ساتھ رہنے پر بھی مجبور کرتا رہا۔
ملزم کی شناخت شیراز ایاز خان کے نام سے ہوئی ہے جو ڈھوک حسو راولپنڈی کا رہائشی ہے جب کہ ایف آئی اے نے ملزم کو منڈی موڑ اڈہ اسلام آباد سے گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔