وفاق اورسندھ کا ڈینیئل پرل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کا فیصلہ

وفاقی حکومت اس معاملے میں سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، اٹارنی جنرل آف پاکستان


سپریم کورٹ نے ڈٰنیئل پرل کیس میں سزا پانے والے ملزمان کی بریت کا فیصلہ دیا ہے۔ فوٹو: فائل

TORONTO, CANADA: ڈینیئل پرل قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے حکم کے خلاف وفاقی اور سندھ حکومت نے نظر ثانی اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹارنی جنرل پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینیئل پرل قتل کیس کے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد وفاقی حکومت معاملے پر سندھ حکومت سے رابطے میں ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ملزمان کی رہائی کے فیصلے کے خلاف جلد از جلد نظر ثانی اپیل دائر کی جائی گی۔ وفاقی حکومت اس معاملے میں سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے عمر شیخ کی رہائی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت احمد عمر شیخ کی رہائی کے نظر ثانی اپیل دائر کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کا ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر نظر ثانی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر شیخ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |