رہنما جماعت اسلامی اور سابق رکن پارلیمنٹ حافظ سلمان بٹ سپرد خاک

وہ ہارٹ اٹیک کے بعد لاہور کے مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے


Sports Reporter January 29, 2021
سلمان بٹ ہارٹ اٹیک کے بعد لاہور کے مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے(فوٹو، فائل)

جماعت اسلامی کے رہنما، سابق رکن قومی و پنجاب اسمبلی حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے.

وہ ریلوے پریم یونین کے سابق صدر اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکریٹری بھی تھے۔ سلیمان بٹ شوگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا تھے۔ وہ ہارٹ اٹیک کے بعد لاہور کے مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ منصورہ، لاہور میں ادا کی گئی۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے نمازجنازہ پڑھائی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

نمازجنازہ میں امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ،تحریک انصاف کے رہنما اعجازچوہدری، مسلم لیگ ن کے بلال یاسین، اداکارسہیل احمد، ایم پی اے ندیم بارا،ایم پی اے میاں مرغوب،ایم این اے پرویز ملک،ایم پی اےخواجہ سلمان رفیق،رہنما پی ٹی آئی جمشید اقبال چیمہ اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

سراج الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سلمان بٹ ایک عوامی قائد تھے، جنہوں نے اسلامی نظام کے لیے محنت کی، انہوں نے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کی ہے، وہ ایک نظریاتی لیڈر تھے جس نے ساری زندگی رب کی اطاعت میں گزاری ہے، انہوں نے پاکستان کے مظلوم عوام کی تربیت کی۔

سراج الحق نے کہا کہ حافظ سلمان بٹ اس ملک کو امن کا گہوارا بنانا چاہتے تھے، ان کی ساری جہدوجہد مزدوروں کے لیے تھی، اللہ پاک حافظ سلمان بٹ کے درجات بلند کرے آمین۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں