پاکستان نے تیزی سے وکٹیں اڑانے کا تہیہ کرلیا

گیند بریک ہورہی ہے، پروٹیز کی بساط جلد لپیٹنے کی کوشش کریں گے،یاسر


Zubair Nazeer Khan January 29, 2021
پروٹیز بیٹسمین ڈوپلیسی کو ایل بی ڈبلیو کرنے پر پاکستانی اسپنر یاسر شاہ خوشی سے بے قابو

پاکستان نے سلووکٹ پر تیزی سے وکٹیں اڑانے کا تہیہ کرلیا، لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہاکہ گیند بریک ہورہی ہے، پروٹیز کی بساط کم سے کم اسکور پر لپیٹنے کی کوشش کریں گے،یونس خان کی حوصلہ افزائی سے وزن میں 4کلو کمی آئی، فٹنس پر کام کرنے سے فیلڈنگ اور بولنگ بہتر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس میں یاسر شاہ نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستان ٹیم کیلیے اچھا رہا، ٹیل اینڈرز نے صبح اچھی بیٹنگ کی، ایڈین مارکرم اور راسی وین ڈر ڈوسین نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کو سہارا دیا، دن کے اختتام پر وکٹیں اڑانے سے میچ پر ہماری گرفت بہتر ہوگئی۔

انھوں نے کہا کہ ہدف یہی تھا کہ ٹھیک جگہوں پر بولنگ کروں، ٹیم پلان کے مطابق گیندیں کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی،دوسرے اینڈ سے بھی اسپنرکے ساتھ اچھا کمبی نیشن بنے تو پرفارمنس میں آسانی ہوجاتی ہے،ہم کوشش کریں گے کہ پروٹیز کی بساط کم سے کم ٹوٹل پر لپیٹ دیں، وکٹ سلو اور گیند بھی بریک ہونے لگی، امید ہے کہ مہمان ٹیم کوجلد آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

جتنے کم رنز پر حریف کو پویلین بھیجا اتنا ہی ہمارے لیے اچھا ہوگا، کافی عرصے سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی، اس بار پوری کوشش کریں گے۔ایک سوال پر لیگ اسپنر نے کہا کہ میں اچھی پرفارمنس کا شدت سے منتظر رہا ہوں، فٹنس پر کافی کام کیا،4 کلو وزن بھی کم کیا،اس ضمن میں یونس خان نے کافی حوصلہ افزائی کی، فیلڈنگ میں بھی بہتری آئی، بولنگ بھی اچھی ہو رہی ہے۔ایک سوال پر یاسر شاہ نے کہا بولنگ میں بہتری کے لیے شین وارن سے بھی مشورے لیتا ہوں، مشتاق احمد سے بھی رابطہ ہے،ہائی پرفارمنس کے کوچ ثقلین مشتاق نے بھی میری کافی رہنمائی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |