سروے میں انگلش کرکٹ میں بڑے پیمانے پر نسل پرستی کاانکشاف

سروے میں 70 فیصد کرکٹرز نے کہاکہ نسل پرستی کے حوالے سے آگاہی صورتحال میں تبدیلی لا سکتی ہے


Sports Desk January 29, 2021
سروے میں 70 فیصد کرکٹرز نے کہاکہ نسل پرستی کے حوالے سے آگاہی صورتحال میں تبدیلی لا سکتی ہے۔ فوٹو : فائل

تازہ ترین سروے میں انگلش کرکٹ میں بڑے پیمانے پر نسل پرستی کا انکشاف ہوا ہے۔

ہر تیسرے سیاہ فام، ایشیائی یا کسی دوسری اقلیتی برادری کے کرکٹر کو انگلینڈ میں نسلی تعصب کا سامنا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انگلش پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کیلیے انسداد نسل پرستی کورس کا اہتمام کیا ہے جس میں مختلف تہذیبوں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوشش ہو گی۔

سروے میں 70 فیصد کرکٹرز نے کہاکہ نسل پرستی کے حوالے سے آگاہی صورتحال میں تبدیلی لا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں