حکمران انتخابات سے فرارکیلیے حالات خراب کر رہے ہیں منور حسن

بلدیاتی انتخابات پرزرداری اورمتحدہ نے معاہدہ کرلیا لیکن دیگرسیاسی جماعتوں کو اعتمادمیں نہیں لیا۔


Numainda Express September 08, 2012
امریکا اورنیٹو ہمارے دشمن ہیں انھیں کسی صورت اسلحہ فراہم نہیں کرنے دینگے، پشاورمیں خطاب۔ فوٹو: آن لائن

جماعت اسلامی کے امیر منورحسن نے کہا ہے کہ حکمران انتخابات سے فرارکیلیے حالات خراب کر رہے ہیں جس کے لیے آگاہی کی ضرورت ہے۔

صدرآصف علی زرداری اور ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات پر معاہدہ کرلیا لیکن دیگرسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جبکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے امن وامان کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے، سندھ میں بلدیاتی آرڈیننس کا ڈرامہ قومی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے رچاگیا ہے۔ وہ نیٹو سپلائی اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کے خلاف المرکز اسلامی پشاور سے وزیر باغ تک احتجاجی ریلی کے اختتام پر وزیرباغ میں شباب ملی کے زیراہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔

منورحسن نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ نیٹو سپلائی نہیں چلنے دینگے، امریکا اور نیٹو افواج ہماری دشمن ہیں انھیں کسی صورت نہ تو اسلحہ فراہم کرنے دینگے اور نہ ہی شراب اور خنزیر سپلائی کرنے دینگے۔ انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سازشیں کرکے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں امن عامہ کو خراب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں