آرمی چیف کا دورہ قطر دفاعی وسیکیورٹی تعاون پربات چیت

قطری قیادت کی طرف سے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کوفروغ دینے کے عزم کا اعادہ، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 29, 2021
آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اورپاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ کی تربیت کے معیارکی تعریف کی، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرمیں موجود ہیں جہاں ان کی امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرپہنچے۔ آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اورپاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ کی تربیت کے معیارکی تعریف کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی امیرقطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی ، دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق قطری قیادت کی طرف سے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقاتوں میں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اورتعلقات پر اطمینان کا اظہار سمیت دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینےکی اہمیت پرزوردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں