پی آئی اے کو15 سال کے دوران 500 ارب کا خسارہ
تحریک انصاف کے دورمیں قومی ایئرلائن کے خسارے میں بتدریج کمی ہوئی، تحریری جواب
قومی ایئرلائن پی آئی اے کو15 سال کے دوران 499 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔
وزیرہوابازی غلام سرورخان نے پی آئی اے کو2005 سے 2020 کے دوران ہونے والے خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں، جس کے مطابق قومی ائیرلائن کا خسارہ 15 سالوں کے دوران 500 ارب تک پہنچ گیا۔
تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ (ن) لیگ کے آخری سال سب سے زیادہ 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا، تحریک انصاف کے دورمیں قومی ایئرلائن کے خسارے میں بتدریج کمی ہوئی۔ 2019 میں خسارہ کم ہوکر55 ارب ہوگیا جب کہ 2020 میں پی آئی اے کا خسارہ مزید کم ہوکر39 ارب ہوگیا۔