نادیہ خان نے اداکار بننے کا نیا طریقہ بتا دیا
سوشل میڈیا پرجتنے فالوورز زیادہ ہوں گے اتنا زیادہ آپ کو کام زیادہ ملے گا، نادیہ خان
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے موجودہ دور کے اداکاروں پرطنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار بننے کے لیے اب ایکٹنگ آنی ضروری نہیں بس فالوورز کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے جتنے فالوورز زیادہ ہوں گے اتنا آپ کو کام زیادہ ملے گا۔
نادیہ خان نے حال ہی میں آن لائن شو'ٹو بی آنسٹ 2.0'' میں شرکت کی جہاں انہوں نے شو کے میزبان تابش کے سوالوں کے بہت ہی مزاحیہ اندازمیں جوابات دیے۔ انٹرویو کے دوران نادیہ خان نے بتایا کہ انہیں بھارتی اداکار مہیش بھٹ اور گلوکار بپی لہری کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہیں فلم میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی لہذا انہوں نے صاف منع کردیا تھا۔
میزبان نے شو کے دوران اداکارہ عروہ حسین، عائشہ عمر، ارمینا رانا خان اورعمران خان کا نام لے کرنادیہ خان سے سوال پوچھا ان میں سے کس اداکارکو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے؟ نادیہ خان نے یہ تو نہیں بتایا کہ ان میں سے کسے اداکاری چھوڑدینی چاہیے لیکن انہوں نے جواب دیا ''ضروری ہے اداکاری آتی ہو تو کام ملے گا؟''
نادیہ خان نے موجودہ دورکے فنکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا آج کل اس سے اس چیز کا کیا تعلق ہے کہ اداکارڈرامے کررہے ہیں تو انہیں ایکٹنگ آنی چاہیے۔ آپ کو سوشل میڈیا پرمشہور ہونا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر آپ کے ملینز(لاکھوں) فالوورز ہونے چاہیئں۔ آپ کو فالوورزخریدنے آنے چاہیئں۔ آپ اچھے فالوورز خریدیں اور کسی کمپنی کو ماہانہ اس بات کے لیے ادائیگی کریں کہ آپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر نظر آئیں۔
نادیہ خان نے موجودہ دورمیں اداکاری کو جج کرنے کا پیمانہ اچھی اداکاری کے بجائے سوشل میڈیا فالوورز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کل ٹی وی پر کام ملنے کا یہ پیمانہ (سوشل میڈیا پرمقبولیت) ہے ایکٹنگ کی کیا ضرورت ہے۔ اسلیے میں کس کس کوکہوں کہ اداکاری چھوڑدو۔
[ytembed videoid="5uG6eVyAPW8"]