رنگ روڈ منصوبہ قدیم درخت کو بچانے کیلیے 10 کروڑروپے خرچ کرنے کا فیصلہ

10 کروڑروپوں سے اضافی زمین خریدی جائے گی


ویب ڈیسک January 29, 2021
رنگ روڈ منصوبہ کے پہلے انٹرچینج کا ڈیزائن تبدیل کرکے قدیم درخت کو بچایا جائے گا: فوٹو: فائل

رنگ روڈ منصوبہ میں آنے والے ایک صدی قدیم درخت کومحفوظ بنانے کے لیے ڈیزائن تبدیل کردیا۔

رنگ روڈ منصوبہ کے نقطہ آغازپرآنے والے ایک صدی قدیم درخت کومحفوظ بنانے کے لیے انجنئیرزنے حل ڈھونڈ لیا ہے۔ رنگ روڈ منصوبہ کے پہلے انٹرچینج کا ڈیزائن تبدیل کرکے قدیم درخت کوبچایا جائے گا، برگد کے درخت کومحفوظ بنانے کے لیے مزید 10 کروڑروپے خرچ کیے جائیں گے اوراضافی زمین خریدی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنگ روڈ منصوبہ؛ انتظامیہ نے ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کیلئے سرجوڑلیے

پراجیکٹ ڈائریکٹرکمشنرمحمد محمود نے 50 ارب روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے رنگ روڈ منصوبہ میں مزید 10 کروڑ روپے خرچ کرنے کی منظوری دے دی ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹرمحمد محمود نے انجنئیرزکوبرگد کے درخت کو محفوظ بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔

رنگ روڈ منصوبہ ٹریک بچھانے کے لیے 6 ہزارسے زائد گھنے اورقدیم درخت کاٹے جائیں گے جبکہ مزید دولاکھ نئے درخت بھی لگائے جائیں گے تاکہ منصوبہ ماحول دوست ثابت ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں