کراچی ایئرپورٹ پرقطر سے آنے والے مسافر سے ڈیڑھ کروڑ کی منشیات برآمد

اسمگلنگ میں ملوث نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا، ترجمان پاکستان کسٹمز


Ehtisham Mufti January 29, 2021
اسمگلنگ میں ملوث نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا، ترجمان پاکستان کسٹمز

کراچی ایئرپورٹ پرقطر سے آنے والے غیر ملکی مسافر سے ڈیڑھ کروڑ کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

پاکستان کسٹمز نے جمعہ کو جناح ٹرمینل ارائیول پر ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملک میں اعلی معیار کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور اسمگلنگ میں ملوث نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے جو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 900 گرام کوکین پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

جناح ٹرمینل کے کلکٹر عرفان الرحمان نے بتایاکہ گرفتار مسافر افریقہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچا ہے اور اس مسافر کا تعلق نائجیریا سے ہے جس نے انتہائی مہارت اور جدید تیکنیک اختیار کرتے ہوئے کوکین کو اپنے سوٹ کیس میں چھپایا ہوا تھا جس کی وجہ سے دوحہ کے کسٹمز حکام کو بھی یہ مسافر چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ کے متعلقہ ذمہ دار ادارے سوٹ کیس میں چھپائی گئی کوکین کو ڈیٹیک نہ کرسکے تاہم پاکستان کسٹمز کے حکام کے سامنے نائجیرین مسافر کی یہ چالاکی کارگر نہ ہوسکی اور انہوں نے مسافر کی فیس ریڈنگ کرتے ہوئے اس کے سامان کی پیشہ ورانہ انداز میں اسکیننگ کرتے ہوئے کوکین کی نشاندہی کردی جس کے بعد حکام نے مقدمہ درج کرکے نائیجیریا کے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔