فواد عالم ہمت وحوصلے عزم اور محنت کی عمدہ مثال ہیں بابراعظم

فواد کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانا بہت بڑی کامیابی ہے جس کا میں ذاتی طور پر متعرف ہوں، قومی کپتان


Sports Reporter January 29, 2021
فواد کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانا بہت بڑی کامیابی ہے جس کا میں ذاتی طور پر متعرف ہوں، قومی کپتان

قومی کپتان بابراعظم اعظم نے فواد عالم کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو آنے والے کھلاڑیوں کے لیے مثالی کردار قرار دے دیا۔

آن لائن پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ فواد عالم حوصلے، ہمت، عزم اور محنت کی عمدہ مثال ہیں، ایک طویل جدوجہد اور لگن کے نتیجہ میں دس برس سے زائد عرصہ کے بعد فواد عالم کو دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے کا موقعہ ملا اور انہوں نے عمدہ کارکردگی دکھا کر خود کو ثابت کیا۔



قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کافرسٹ کلاس کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانا بہت بڑی کامیابی ہے اور میں ذاتی طور پر اس کا متعرف ہوں، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے خواہاں کرکٹرز کو میرا پیغام ہے کہ فواد عالم کو پیش نظررکھیں اور محنت اور جدو جہد کو اپنا شعار بنائیں، کامیابی ضرور ان کے قدم چومے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں