ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 160روپے 30پیسے ہوگئی


Staff Reporter January 29, 2021
ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 160روپے 30پیسے ہوگئی

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

اس کے نتیجے میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 20پیسے کی کمی سے 160روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 18پیسے کی کمی سے 160روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں