تانڈو تنازع پر شرمیلا کو اپنے بیٹے سیف کی فکر لاحق ہوگئی

ویب سریز تانڈو نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے


ویب ڈیسک January 29, 2021
ویب سریز تانڈو نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ فوٹو : فائل

تانڈو تنازع نے سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کو بھی پریشان کردیا ہے کہ اور اب وہ فکرمند ہیں کہ قانونی طور پر یہ معاملہ کیا رخ اختیار کرے گا۔

بھارتی ہدایت کار علی عباس کی ویب سریز تانڈو نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے جس کی لپیٹ میں نہ صرف خود عباس ظفر بلکہ اداکار سیف علی خان سمیت متعدد افراد آگئے ہیں، ان تمام افراد کو آئے دن ہندو انتہا پسندوں کے احتجاج کا سامنا ہے کبھی کوئی معافی کا مطالبہ کرتا ہے تو کبھی کوئی زبان کاٹنے کے لیے انعام کا اعلان کرتا ہے۔

تانڈو کی وجہ سے کھڑے ہونے والے تنازع نے سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کو بھی پریشان کردیا ہے اور اب انہیں اپنے بیٹے کی فکر لاحق ہوگئی ہے، سیف علی خان کے قریبی ذرائع کے مطابق شرمیلا ٹیگور فکرمند ہیں کیوں کہ فروری میں کرینہ کپور کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اس موقع پر تانڈو کا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

شرمیلا ٹیگور کو مزید پریشانی اس بات کی ہے کہ سپریم کورٹ نے تانڈو ٹیم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ہے لہذا اب یہ معاملہ کیا قانونی رخ اختیار کرے گا، شرمیلا ٹیگور نے کئی بار سیف علی خان کو تنبیہہ بھی کی ہے کہ پراجیکٹ لینے سے قبل اچھی طرح اسکرپٹ پڑھ لیا کرو۔

والدہ کی پریشانی کے بعد اب سیف علی خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کوئی بھی پراجیکٹ سائن کرنے سے قبل اسکرپٹ اچھی طرح اپنی والدہ کے ساتھ شئیر کریں گے اور پھر کسی فلم کو سائن کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں