الیکشن پر کسی کو اثر انداز نہیں ہونگے دینگے فوج بلاسکتے ہیں الیکشن کمیشن

سندھ حکومت نئی حلقہ بندیاںجلدمکمل کرے،بیلٹ پیپرزپرنٹنگ پریس اورسیکیورٹی پریس ملکرتیارکرینگے،پریس کانفرنس۔


INP/Numainda Express September 08, 2012
سندھ حکومت نئی حلقہ بندیاںجلدمکمل کرے،سیکریٹری اشتیاق احمد،بیلٹ پیپرزپرنٹنگ پریس اورسیکیورٹی پریس ملکرتیارکرینگے،پریس کانفرنس۔ فوٹو: ظفر اسلم/ایکسپریس

SARGODHA: سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات پرکسی کواثراندازنہیںہونے دیں گے۔

الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کرانے کیلیے تیارہے، اگر 17مارچ سے قبل انتخابات ہوئے تو90 دن میںاور اگر بعد میںہوئے تو 60 دن میںانتخابات کرائے جائیں گے، انتخابا ت کے دوران امن وامان کویقینی بنانے کیلیے فوج ، پولیس،رینجرز،پیراملٹری اورایف سی کوبھی طلب کیاجاسکتا ہے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیںاگر امن وامان ٹھیک نہ ہوتولو گ ووٹ نہیںڈال سکتے،الیکشن کمیشن امن وامان سے متعلق تمام وسائل بروئے کارلائے گی۔

انھوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پرشفاف انتخابات کرائے جائیں گے،صوبائی حکومتوںکی درخواست پربلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے،انھوںنے کہاکہ سندھ حکومت کراچی میںنئی حلقہ بندیوں کاکام جلدمکمل کرے۔ادھرچیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم کی صدارت میںالیکشن کمیشن کے دوروزہ اجلاس کے بعدمیڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ کمیشن کے اجلاس میںووٹر لسٹوںکی تیاری پراطمینان کااظہارکیاگیاہے ۔دریں اثناعام انتخابات کیلیے بیلٹ پیپرزکی تیاری کاکام پرنٹنگ پریس آف پاکستان اورسیکیورٹی پریس آف پاکستان مشترکہ طورپر انجام دیںگے اورپندرہ روزمیںکام مکمل کریںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں