برآمدی صنعتوں کو گیس کی بندش خطرے کی گھنٹی ہے ٹاول مینوفیکچررز

ان حالات میں برآمدی آرڈرز کی مقررہ مدت میں تکمیل ناممکن ہوگئی ہے، چیئرمین ٹی ایم اے فیروز عالم لاری


Staff Reporter January 30, 2021
ان حالات میں برآمدی آرڈرز کی مقررہ مدت میں تکمیل ناممکن ہوگئی ہے، چیئرمین ٹی ایم اے فیروز عالم لاری ۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے برآمدی صنعتوں کو گیس کی بندش ٹاول سمیت ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کے لیے خطرے کی گھنٹی قراردیدیا ہے۔

ٹی ایم اے کے چیئرمین فیروز عالم لاری نے کہاہے کہ ان حالات میں برآمدی آرڈرز کی مقررہ مدت میں تکمیل ناممکن ہوگئی ہے جس سے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے بادل امڈناشروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپاس ٹیکسٹائل کی صنعت کی اہم اور بنیادی خام مال ہے اور مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قلت کی وجہ سے پہلے ہی ٹیکسٹائل کا شعبہ بری طرح متاثر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں