کراچی میں نجی اسکول سے 7 سالہ بچے کی لاش ملی

لاش کی شناخت 7 سالہ ساحل ولد افتخار کے نام سے ہوئی

لاش کی شناخت 7 سالہ ساحل ولد افتخار کے نام سے ہوئی

کراچی کے علاقے لانڈھی عبداللہ گوٹھ میں نجی اسکول سے بچے کی لاش ملی۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت 7 سالہ ساحل ولد افتخار کے نام سے ہوئی۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بچے کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی جسے جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ والدین کے مطابق بچہ صبح ساڑھے 7 بجے اسکول گیا تھا، 8 بجے اسکول کی جانب سے فون آیا کہ بچے کو لے جائیں، والدین اسکول پہنچے تو بچہ انتقال کرچکا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق بچے کے دل میں سوراخ تھا۔
Load Next Story