دولت کی اہمیت ضرورت پڑنے پر محسوس ہوتی ہے کترینہ

شاپنگ کے دوران بے دریغ خرچ نہیں کرتی، جائیداد خرید کر سرمایہ کاری کرتی ہوں، کترینہ کیف

شاپنگ کے دوران بے دریغ خرچ نہیں کرتی، جائیداد خرید کر سرمایہ کاری کرتی ہوں، کترینہ کیف فوٹو : فائل

کترینہ کیف جو گزشتہ برس 63 کروڑ لاکھ روپے کمائی کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ رقم کمانے والی اداکارہ بن گئی ہیں کا کہنا ہے کہ مالیاتی تحفظ اور دولت کا ہونا ضروری ہے۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ دولت بہت ضروری ہوتی ہے، خاص طور پر جب آپ خاندانی دولت مند نہ ہوں تو اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے، کسی بھی خاندان کے لیے مالیاتی سیکیورٹی یا تحفظ اہم ہوتا ہے اور میں ایک بڑا خاندان رکھتی ہوں، دولت کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب اس کی ضرورت پڑے۔




ایک سوال کے جواب میں کترینہ کیف نے کہا کہ میں شاپنگ کے دوران بے دریغ خرچ نہیں کرتی لیکن میری زیادہ دولت سفری اخراجات میں جاتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اپنی شاپنگ خود کرتی ہوں اور ضرورت سے زیادہ مہنگے ملبوسات نہیں خریدتی کیونکہ میرے نزدیک یہ فضول خرچی ہے اسی طرح قیمتی گھڑیوں اور زیورات خریدنے کی بھی شوقین نہیں ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سادہ طبیعت کی مالک ہے، ایک جینز اور شرٹ یا ٹریک سوٹ سے اس کا گزارہ ہوجاتا ہے۔ اس نے بتایا وہ جائیداد خرید کر اپنی دولت سے سرمایہ کاری کرتی ہے۔
Load Next Story