ملکی حالات نے فنکاروں کو زیادہ متاثر کیا علی حیدر

پاکستانی موسیقی سے شہرت ملی، نئے البم پر کام کررہا ہوں جو جلد ریلیز کیا جائیگا، علی حیدر

پاکستانی موسیقی سے شہرت ملی، نئے البم پر کام کررہا ہوں جو جلد ریلیز کیا جائیگا، علی حیدر فوٹو : فائل

نامور گلوکار علی حیدر نے کہا ہے ملک میں امن امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے میوزیکل پروگرام اور کنسرٹ نہیں ہورہے جس کا فنکاروں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔


یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ علی حیدر کا کہنا تھا کہ امن امان کی خراب صورتحال کے باوجود اور جو لوگ پروگرام کر رہے ہیں تو قابل ستائش ہیں، ملک میں پروگرام نہ ہونے کی وجہ بیشتر گلوکار ملک سے باہر جاکر کام کرنے پر مجبور ہیں حالانکہ پاکستانی عوام اپنی موسیقی اور فنکاروں سے بہت محبت کرتے ہیں وہ موسیقی سننا چاہتے ہیں میوزک کنسرٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن ان حالات میں کی وجہ سے گھروں سے باہر نہیں نکلتے جو عزت اور شہرت ہمیں اپنے ملک سے ملی ہے اس کا تو کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا اور یہ پاکستانی عوام کی وجہ سے ہے ہماری خواہش کہ ملک کے حالات جلد بہتر ہوجائیں تاکہ شہر کی رونقیں بحال ہوجائیں یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی، انھوں نے کہا وہ اپنے نئے میوزک البم پر کام کررہے ہیں جلد اسے ریلیز کردیا جائے گا۔
Load Next Story