چین سے کورونا ویکسین کی پاکستان منتقلی کا پلان تبدیل

کورونا ویکسین لانے کے لیے پی آئی اے کے بجائے اب پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین جائے گا


ویب ڈیسک January 30, 2021
کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں خصوصی کنٹینر میں پاکستان لائی جائے گی فوٹو: فائل

WASHINGTON: چین سے کورونا ویکسین کی پاکستان منتقلی کا پلان تبدیل کردیا گیا ہے جس کے تحت اب اس کے لیے پی آئی اے کی جگہ پاک فضائیہ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کی جانب سے عطیہ کی گئی کورونا ویکسین کو پاکستان لانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور این سی او سی کی منظوری کے بعد خصوصی طیارہ کل چین بھیجا جائے گا تاہم اب اس سلسلے میں پہلے سے تیار کئے گئے پلان میں تبدیلی کی گئی ہے اور اس سلسلے میں پی آئی اے کی جگہ پاک فضائیہ کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

نئی حکمت عملی کے تحت پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ ویکسین لانے کے لئے نور خان ایئربیس سے چین جائے گا، کورونا ویکسین یکم فروری کو پاکستان پہنچے گی جبکہ پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں خصوصی کنٹینر میں پاکستان لائی جائے گی۔

ویکسین کی منتقلی کے لیے کنٹینر، کولڈ باکسز اور ڈرائی آئس وغیرہ ای پی آئی اور این ڈی ایم اے فراہم کرے گی، کورونا ویکسین ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں خیرہ ہو گی،اور ای پی آئی سے کورونا ویکسین صوبوں کو روانہ کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |