حق اور سچ کے لیے تکالیف برداشت کرنا بزدل لوگوں کا کام نہیں مریم نواز

عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے مگر اس کا بھی ایک یوم حساب ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک January 30, 2021
سازشیوں کو بےنقاب کرنے کے قدرت کے اپنے طریقے ہیں، مریم نواز فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حق اور سچ پر کھڑے ہونا اور اس کے لیے تکالیف برداشت کرنا اور ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ حق اور سچ پر کھڑے ہونا اور اس کے لیے تکالیف برداشت کرنا اور ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں۔ عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے مگر اس کا بھی ایک یوم حساب ہے۔ سازشیوں کو بےنقاب کرنے کے قدرت کے اپنے طریقے ہیں۔

گزشتہ روز اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا تھا کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو سال سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔ اس نے سچ ہی کہا تھا کہ " وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے "لیکن بندہ ایماندار ہے !

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |