سگی بھتیجی سے زیادتی اور قتل کیس کے مجرم کو 2 بار سزائے موت

مجرم نے 7 سالہ بھتیجی سدرہ سے جبری زیادتی کی اور گلہ دبا کر بے دردی سے قتل کیا


Qaiser Sherazi January 30, 2021
مجرم نے 7 سالہ بھتیجی سدرہ سے جبری زیادتی کی اور گلہ دبا کر بے دردی سے قتل کیا۔ فوٹو : فائل

عدالت نے سگی بھتیجی سے زیادتی اور قتل کیس کے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔

راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود اختر کیانی نے 7 سالہ سگی بھتیجی سے جبری زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنایا جس کے مطابق سگے چچا ولی اللہ خان کو جرم ثابت ہونے پر 2 بار سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق جبری زیادتی اور قتل کے دونوں جرائم میں ایک ایک بار پھانسی کی سزا دی گئی۔

واضح رہے کہ مجرم نے 7 سالہ بھتیجی سدرہ سے جبری زیادتی کی اور گلہ دبا کر بے دردی سے قتل کیا جب کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے22 نومبر 2019 کو درج کیا جو ایک سال 4 ماہ زیر سماعت رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |