امریکی فوجی اینٹی فریز کو شراب سمجھ کر پی گئے 11 اہلکاروں کی حالت غیر

دو اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک January 30, 2021
دو اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو : فائل

امریکی فوجی اڈے میں گاڑیوں میں استعمال ہونے والے اینٹی فریز کو الکوحل سمجھ کر پینے والے 11 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو حالت نازک ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس کے امریکی فوجی اڈے میں 11 فوجی اہلکار اینٹی فریز کو شراب سمجھ کر پی گئے جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

امریکی فوج کے عوامی امور کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل پاسو کے فوجی اڈے میں پیش آنے والے اس واقعے میں حال ہی میں ٹریننگ مکمل کرنے والے اہلکاروں کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجیوں کے طبی ٹیسٹ میں ایتھیلین گلائی کول موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو عام طور پر اینٹی فریز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ فوجی اڈے میں شراب پینے پر پابندی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |