امریکا میں دلہے کو دلہن کے منہ پر کیک مارنا مہنگا پڑ گیا
یہ ویڈیو 28 لاکھ سے زائد بار دیکھی گئی اور سوشل میڈیا صارفین نے دلہے کے ردعمل کو جارحانہ قرار دیا
امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر کنگسٹن میں شادی کی تقریب میں دلہن نے مذاقاً دلہے کے منہ پر کیک لگا دیا جس پر دلہے نے غصے میں پورا کیک دلہن کے منہ پر دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینسی میں دلہن کیلسی کارسن نے شادی کی تقریب کے مناظر "ٹِک ٹاک" پر شیئر کیں۔ اس دوران دلہن نے دلہا کے منہ پر کیک لگایا۔ دلہے کو یہ حرکت ناگوار گزری اور اس نے پورا کیک دلہن کے منہ پر دے مارا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اس وڈیو کو 28 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین نے دلہا ٹونی کے شدید ردّ عمل کو زیادتی قرار دیتے ہوئے دلہن نے سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سامنے آنے والے تبصروں میں دلہن کو مشورہ دیا گیا ہے کہ "اس آدمی سے طلاق لے لو اور اس سے جان چھڑا لو"۔ ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ "اگر اس نے لوگوں کے سامنے یہ کیا ہے تو وہ اکیلے میں تشدد بھی کرسکتا ہے۔
دوسری جانب چند صارفین نے دلہا کے ردعمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹونی نے ایک دلچسپ اور غیر ضرر رساں مذاق کیا تھا۔ اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ اگرچہ ٹونی کے رد عمل سے اتفاق نہیں کرتا لیکن شروعات دلہن نے کی تھی جب کہ تمام لوگ صرف دلہا کو ہی ملامت کر رہے ہیں۔