خیبر پختون خوا حکومت کی ’چارلی چپلن‘ کو ملازمت کی پیشکش

ملازمت حکومت کی جانب سے تحفہ ہے اور اس کا مقصد ٹیلنٹ سے محکمے کے لیے فائدہ اٹھانا ہے، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی

صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے پشاور کے چارلی چیپلن کو ملازمت کی پیش کش پہنچائی(فوٹو۔ انٹر نیٹ)

خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور کے چارلی چیپلن کو ملازمت کی پیش کش کر دی ہے۔

صوبائی وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے میڈیا پر عثمان کے چارلی چیپلن کردار کو دیکھنے کے بعد اسے اپنے گھر بلا لیا اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے اسے سرکاری ملازمت کی پیشکش کی۔


اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نوجوان عثمان کو میڈیا پر چارلی چپلن کے کردار میں دیکھا جبکہ اس کا تعلق میرے حلقے شیخ آباد پشاور سے ہے۔



انہوں نے کہا کہ نوجوان عثمان باصلاحیت اور محنتی ہے۔ یہ ملازمت اس کے لئے حکومت کی جانب سے تحفہ ہے ملازمت کا مقصد عثمان کے ٹیلنٹ سے محکمے کیلئے فائدہ اٹھانا ہے۔
Load Next Story