بلدیاتی آرڈیننسدوستوں کی ناراضگیاں ختم کرینگےسعیدغنی

پیپلزپارٹی نے سندھ کو سیاسی تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے:قادرمگسی ’’تکرار‘‘میں عمران خان سے گفتگو۔


Monitoring Desk September 08, 2012
پیپلزپارٹی نے سندھ کو سیاسی تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے:قادرمگسی ’’تکرار‘‘میں عمران خان سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ حکومت نے کسی قسم کی چوری نہیں کی اور نہ ہی کوئی غیر قانونی کام کیاہے۔

یہ ضرور ہے کہ بلدیاتی نظام پردوستوں سے مشاورت ہونی چاہیے تھی ۔پروگرام تکرار میں اینکر پرسن عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ آرڈیننس کی ابھی تفصیلات کا بہت کم لوگوں کو علم ہے اور جب اس کی تفصیلات عام ہوں گی تو دوستوں کی ناراضگیاںختم ہو جائیں گی۔نیا نظام 1979 ء سے مطابقت رکھتاہے جس میں کمشنرڈپٹی کمشنر میئر اورڈپٹی میئر بھی ہوںگے ۔ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ریونیو ایکٹ کے تحت کام کریں گے جبکہ میئر اور ڈپٹی میئر پرائمری اسکول ،صفائی ستھرائی اوراسپتال کے معاملات کودیکھیں گے ۔

اے این پی کے رہنما امیر نواب نے کہاکہ ہم نے واضح طور پر کہاتھا کہ 1979کے نظام کوبحال کردیںاگرضروری ہوتوترمیم کرلیں لیکن یہ سارا کام مشاورت سے کیاجائے مگر حکومت نے اس سلسلے رابطہ نہیںکیارات کے اندھیرے میں چوروںکی طرح آرڈیننس جاری کیاہے ۔حکومت کی بدنیتی اس سے ظاہر ہوتی ہے کہ اسمبلی ہونے کے باوجود آرڈیننس جاری کیاگیا۔ترقی پسند جماعت کے رہنما ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کو سیاسی تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے دومختلف متوازی نظام چلارہے ہیں ہم نے اس پر اعتراض کیا ہے اور 13 سمتبر کو سندھ بھر میں ہڑتال کریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں