کراچی اسٹاک ایکسچینج دنیا کی 10 بہترین مارکیٹس میں شامل

2013 میں غیرملکیوں نے40.3 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی اور مقامی انویسٹرز سے زیادہ منافع کمایا

ایک سال کے دوران بنچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں 49 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج کو سال2013 کے دوران دنیا کی10 بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں شامل کیا گیا ہے۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج کے اراکین کے مطابق سب سے بڑی ملکی اسٹاک مارکیٹ میں40 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے ملکی سرمایہ کاروں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ منافع کمایا، پاکستانی اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے سال بھی دنیا کی بہترین مارکیٹوں میں شامل رہی،




ایک سال کے دوران بنچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں49 فیصدسے زائد کا اضافہ ہوا، ختم ہونے والے سال میں اوسطاً کاروباری حجم28 فیصد اضافے سے22 کروڑ 21 لاکھ حصص یومیہ رہا۔
Load Next Story