پشاور جیل کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ انسپکٹر شہید 

انسپکٹر خوشدل خان جیل کے ڈیوٹی انچارج تھے، گن مین زخمی ہوا، ملزمان فرار 


January 31, 2021
انسپکٹر خوشدل خان جیل کے ڈیوٹی انچارج تھے، گن مین زخمی ہوا، ملزمان فرار ۔ فوٹو: فائل

سینٹرل جیل پشاور کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید جبکہ گن مین زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شب انسپکٹر خوشدل خان جو کہ سینٹرل جیل کے ڈیوٹی انچارج تھے ذاتی گن مین افتخار کے ہمراہ جیل کے باہر اپنی گاڑی میں موجود تھے کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور خوشدل خان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں