پاکستان کو FATF گرے لسٹ سے نکالے جانے کے امکانات روشن
27نکات پر عمل،بقیہ6 پر جاری پیشرفت جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی
پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فٹیف)کو دہشتگردی، انتہاپسندی اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے قابل ذکر اقدامات میں پیشرفت پر اپنی تازہ رپورٹ بھجوا دی ہے۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27نکات پر عملدرآمد مکمل کرنے اور باقی ماندہ 6 نکات پر جاری پیشرفت کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق اس سال اچھی خبر آنے کی قوی امید ہے۔
پاکستان کا نام اسی سال گرے لسٹ سے نکلنے کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف سے اچھی خبر آنے کی امید پیدا ہو گئی ہے، پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان تقریبا دو تین ہفتے پہلے ایک روزہ فیس ٹو فیس مذاکرات بھی ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر نے کی۔
پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر مکمل عمل درآمد کیے جانے کے دستاویزی ثبوت حکام کے حوالے کر دیے جبکہ باقی ماندہ 6 نکات پر اہم پیشرفت کی یقین دہانی کروا دی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان 6 نکات کے 50 سے 70 فیصد امور پر عمل مکمل ہو چکا ہے۔