نواز شریف نیوکلیئر پروگرام سے لاعلم تھے عابدہ حسین

اسامہ بن لادن نواز شریف کو سپورٹ اور مالی مدد بھی دیتے تھے، نجی ٹی وی کو انٹرویو


APP January 31, 2021
پروگرام صدر کی زیرنگرانی تھا، غلام اسحاق خان نواز شریف پر اعتماد نہیں کرتے تھے، سابق پاکستانی سفیر۔ فوٹو: فائل

امریکامیں سابق پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن نواز شریف کو سپورٹ کرتے تھے اور انھیں مالی مدد بھی دیتے تھے، نیوکلیئر پروگرام صدر کی زیر نگرانی تھا جب کہ وزیراعظم نواز شریف لاعلم ہوتے تھے۔

ایک انٹرویو میں امریکامیں سابق پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اسامہ بن لادن نے نواز شریف کو سپورٹ کیا تھا اور وہ انہیں مالی مدد بھی فراہم کرتا تھا۔

سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ 1990ء میں مجھے امریکہ میں سفیر وزیراعظم نے نہیں بلکہ صدر غلام اسحاق خان نے بنایا تھا، صدر غلام اسحاق خان نے کہا تھاکہ ہمیں نیوکلیئر پروگرام کی تکمیل کیلئے 18 ماہ لگیں گے، کہا گیا آپ نے18 ماہ امریکیوں کو مصروف گفتگو رکھنا ہے اور میں نے ایسا ہی کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ فون پر بات نہیں کرنی، 18 ماہ کے دوران پانچ مرتبہ پاکستان آ کر صدر سے بریفنگ لی۔

انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر پروگرام 1983ء میں نہیں بلکہ 1992ء میں مکمل ہوا تھا، امریکی پارلیمنٹیرینز اور سفارتکار ہمیں نیوکلیئر پروگرام رول بیک کرنے کیلئے دباؤڈال رہے تھے، میں نے ایسی سرگرمیاں نہیں رکھی تھیں کہ خفیہ والوں کو کچھ ملتا یا وہ ہمارے خلاف استعمال کرتے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں