پی ایس ایل 6 بورڈ کو 40 فیصد کراؤڈ کی اجازت ملنے کا یقین
مثبت جواب موصول ہوتے ہی لاہور میں لبرٹی چوک سے تشہیری مہم کا آغاز کردیا جائے گا۔
پی ایس ایل6 میں تماشائیوں کی آمد ممکن بنانے کیلیے پی سی بی نے ایک بار پھر حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کو یقین ہے کہ کراچی اور لاہور میں لیگ میچز کے دوران این سی او سی کی جانب سے 40فیصد کراؤڈ کو اسٹیڈیمز میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت مل جائے گی، اس حوالے سے فیصلہ یکم فروری کو آنے کی توقع ہے۔
مثبت جواب موصول ہوتے ہی لاہور میں لبرٹی چوک سے تشہیری مہم کا آغاز کردیا جائے گا، ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بھی جاری ہوگا۔ چھٹے ایڈیشن کا آفیشل سونگ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔