جنوبی پنجاب اسمگل ہونے والے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

ملزم اسلحہ کی سپلائی کے دوران فیملی کے ساتھ سفر کرتا تھا، جس وجہ سے پولیس سے بچ جاتا تھا، ڈی ایس پی


ویب ڈیسک January 31, 2021
ملزم کے قبضے سے 35 پسٹل، 3 رائفل، 7 گن، 18 نائن ایم ایم پسٹل اور 26 ہزار سے زائد گولیاں و کارتوس برآمد ہوئے۔ فوٹو:فائل (فوٹو: فائل)

پولیس نے کارروائی کرکے جنوبی پنجاب اسمگل ہونے والا بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، اور پولیس نے کارروائی کرکے اسلحے کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے، جب کہ ملزم کو فیملی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی وہاڑی روبینہ عباس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 35 پسٹل، 3 رائفل، 7 گن اور 9 ایم ایم کے 18 پسٹل اور 26 ہزار سے زائد گولیاں و کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں، اور ملزم نے یہ اسلحہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرنا تھا۔

ڈی ایس پی صدر افضل لودھی کا کہنا تھا کہ ملزم اسلحہ کی سپلائی کے دوران فیملی کے ساتھ سفر کرتا تھا، جس وجہ سے پولیس سے بچ جاتا تھا، تاہم خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ 6 لاکھ سے زائد نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔