
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جنوری 2020 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ خطے کی دوسری جب کہ دنیا کی ساتویں بہترین مارکیٹ بن کر سامنے آئی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔
جنوری 2020 میں پاکستان سٹاک مارکیٹ خطے کی دوسری جبکہ دنیا کی ساتویں بہترین مارکیٹ بن کر سامنے آئی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 31, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹریکٹرز کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بہتری، مالی سال 2019- 20 میں 15 ہزار 200 سے بڑھ کر 21 ہزار 800 یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت وزیراعظم کی درست معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے، جو زرعی پیداوار اور زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسان کی خوشحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔