
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اپوزیشن پر تنقید کرتےہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے، ہم سے جو استعفے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے ان کو چھوڑیں، وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنا تھے وہ استعفے کہاں گئے؟ وہ استعفے کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لئے۔
سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے 🤔 چلو جو ہم سے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے وہ چھوڑو، وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے وہ کہاں گئے؟؟؟ کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لئیے.....#استعفی_عمران_کا_ہاہاہاہا
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 31, 2021
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔
Inflation continues to decline. Jan inflation (CPI) is down to 5.7%. Core inflation is at 5.4%. Last month (jul 2018) prior to PTI govt formation, CPI was 5.8% & core was 7.6%. The rate of inflation is LOWER today then when the PTI govt was formed. #PMIKECONPOLICYSUCCESS
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 31, 2021
وفاقی وزیر نے مہنگائی کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ جولائی 2018 پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7 فیصد اور کور 5.4 فیصد ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔