دھابے جیواٹر سپلائی کی پائپ لائن پھٹ گئی کرا چی کو پانی کی فراہمی معطل

اطلاع کے باوجود پمپنگ عملہ تاخیر سے پہنچا، وال بند کرنے میں کئی گھنٹے لگ گئے، ہزاروں گیلن پانی ضائع، مرمت کا کام شروع


Nama Nigar January 03, 2014
واٹر بورڈ کے اس اہم پمپنگ اسٹیشن کی تنصیبات کو نقصان سمیت لائنوں کے پھٹنے کا سلسلہ معمول بن گیا ہے۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: دھابے جی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی شہر کو یومیہ 100 ملین گیلن پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پمپنگ افسران کی غفلت سے پھٹ گئی، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل۔

تفصیلات کے مطابق دھابے جی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی شہر کو یومیہ 100 ملین گیلن پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن میںبدھ کی شام رسائو پیدا ہوگیا، واٹر بورڈ عملے نے پمپنگ اسٹیشن کے اعلیٰ افسران کو اطلاع کردی تاہم غفلت کے باعث مذکورہ لائن کا وال بند نہ کرنے کے سبب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لائن پانی کے پریشر کے باعث پھٹ گئی جس کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔ مذکورہ لائن سے کراچی شہر کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔



لائن پھٹنے کی اطلاع کے کئی گھنٹے بعد دھابے جی پمپنگ کی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ لائن کا وال بند کیا گیا جس کے بعد واٹر بورڈ سول ڈپارٹمنٹ کے عملے نے لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ مرمت کا کام شام تک مکمل کرکے کراچی شہر کو پانی کی فراہمی بحال ہونے کا امکان ہے، واضح رہے کہ دھابے جی میں قائم واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن سے کراچی شہر کو 10 لائنوں سے پانی کی فراہمی ہوتی ہے لیکن کبھی کے ای ایس سی کی جانب سے اچانک بجلی کے بریک ڈائون تو کبھی پمپنگ افسران کی غفلت کے باعث آئے روز واٹر بورڈ کے اس اہم پمپنگ اسٹیشن کی تنصیبات کو نقصان سمیت لائنوں کے پھٹنے کا سلسلہ معمول بن گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں