بھارتی اداکار اندراجیت دیب دل کادورہ پڑنے کے باعث چل بسے

اندراجیت طویل عرصے سے دل اور گردوں کی بیماری میں بھی مبتلا تھے


ویب ڈیسک January 31, 2021
اندراجیت طویل عرصے سے دل اور گردوں کی بیماری میں بھی مبتلا تھے فوٹوانڈین میڈیا

بھارت کے بنگالی اداکار اندراجیت دیب دل کا دورہ پڑنے کے باعث 73 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندراجیت دیب کی اہلیہ کا انتقال گزشتہ برس ہوا تھا اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ اداکار اندراجیت کی موت شہر کے جنوبی حصے میں واقع ان کی رہائشگاہ گول پارک میں ہوئی۔

اداکار کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اندراجیت طویل عرصے سے دل کی بیماری کے علاوہ سی او پی ڈی (پھیپھڑوں) اور گردوں کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔

واضح رہے کہ اداکار اندراجیت دیب نے کیریئر کا آغاز مقبول ٹی وی سیریل ''تیرو پربون'' سے کیا۔ اس کے علاوہ وہ مقامی زبان کی ویب سیریز ''کروناموئے رانی رسمونی'' میں بھی اہم کردار میں نظر آئے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے اندراجیت کے دیگر ساتھی فنکاروں نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |