شام میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی

ترکی نے کار بم دھماکے کی ذمہ داری کردستان وورکز پارٹی کے مسلح ونگ پر عائد کی ہے


ویب ڈیسک January 31, 2021
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، فوٹو : ترک وزارت دفاع

شام کے صنعتی ایریا میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمالی صنعتی شہر عفرین میں ایک کار زوردار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

ترکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری مسلح علیحدگی پسند تنظیم کردستان ورکز پارٹی پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بزدلانہ کارروائی کا بدلہ حملے کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب کردستان ورکز پارٹی سمیت تاحال کسی بھی گروپ نےحملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں کئی مسلح گروپ متحرک ہیں اور زیادہ کارروائیاں کار بم دھماکے کے ذریعے کی جاتی ہیں جنہیں فوری طور پر قبول بھی کرلیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ شام کے علاقے عفرین کو ترک فوج نے 2018 میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے جنگجوؤں سے واگزار کرایا تھا تاہم شہر کے کئی حصوں میں اس قسم کی کارروائیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |