خیبر پختون خوا میں کورونا کی ویکسی نیشن کے آغاز کا اعلان

پہلے مرحلے میں صوبے کے 8 اضلاع میں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی


Staff Reporter January 31, 2021
صوبائی وزیر صحت کے مطابق صوبے میں دو مراحل میں ویکسینیش کی جائے گی(فوٹو، فائل)

خیبر پختونخوا میں کرونا کی ویکسنیشن بدھ کے دن سے شروع ہوگی جس کے پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسین لگائی جائے گی۔

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے دن سے پورے پاکستان کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی کرونا ویکسنیشن شروع کی جائے گی جس کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا کریں گے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے 8 اضلاع میں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ صوبے میں ایک لاکھ کے قریب ہیلتھ ورکرز ہیں جبکہ 285 ہیلتھ سنٹر کرونا ویکسنیشن کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ پہلا ویکسنیشن بیچ 5 لاکھ ویکسین پر مشتمل ہوگا جس میں پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز جبکہ دوسرے مرحلے میں عام لوگوں کو ویکسین دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |