سنگاکارا اور جے وردنے کو ٹھکانے لگانے پر بلاول خوشی سے جھوم اُٹھے

میں اپنی ٹیم کے لیے انھیں آؤٹ کرنے پر کافی خوش ہوں،بلاول بھٹی


Sports Desk January 03, 2014
میں اپنی ٹیم کے لیے انھیں آؤٹ کرنے پر کافی خوش ہوں،بلاول بھٹی۔فوٹو:اے ایف پی

پاکستانی فاسٹ بولر بلاول بھٹی ابوظبی ٹیسٹ میں سری لنکن سینئر پلیئرز سنگاکارا اور جے وردنے کو ٹھکانے لگانے پر خوشی سے جھوم اٹھے۔

انھوں نے کہا کہ یہ دونوں حریف سائیڈ کے بڑے نام اور اسکی طاقت ہیں، میں اپنی ٹیم کے لیے انھیں آؤٹ کرنے پر کافی خوش ہوں،انھوں نیکہا کہ ابوظبی ٹیسٹ کی چوتھی صبح سری لنکا کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ وہ 100، 150 سے زائد کی برتری حاصل نہ کرنے پائیں۔

بلاول بھٹی کا کہنا ہے کہ وکٹ ہرگزرتے وقت کے ساتھ فلیٹ ہورہی ہے اس کے باوجود ہم ابتدائی سیشن میں ہی آئی لینڈرز کو گھیرنے کی کوشش کریں گے، ابھی اس پچ میں بیٹسمینوں کے ساتھ بولرز کے لیے بہت کچھ موجود ہے، فاسٹ بولر وکٹ پر موجود گھاس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں