حکومت ہمارے اوراپنے دورکی قیمتوں کا موازنہ کرلے اسحاق ڈار

چینی 55 سے 100، گھی 160 سے 260، سرخ مرچ 630 سے 1000 روپے کلو ہو چکی


Shahbaz Rana February 01, 2021
20 کلو آٹا تھیلا جو 620 میں ملتا تھا 1400 روپے میں مل رہا ہے، سابق وزیر خزانہ

سابق وزیر خزانہ نے حکومت کی توجہ ملک میں جاری مہنگائی کی جانب مبذول کراتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت ہمارے اور اب اپنے دور میں اشیائے ضرویہ کی قیمتوں کا موازنہ کر لے تو اسے سب سمجھ آجائیگی کہ قیمتیں کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے دورمیں چینی ،گھی،دالوں، سرخ مرچ اوردیگرخوردنی اشیاء کی قیمتیں موجودہ دورسے انتہائی کم تھیں۔اس وقت چینی کی قیمت55 روپے فی کلو تھی جو اب 100 روپے ہوچکی ہے۔اسی طرح گھی 160 روپے کلوملتا تھا جس کی قیمت بڑھ کر260 روپے کلوہوچکی ہے۔آٹے کا 20 کلوکا تھیلا جو 620 روپے میں ملتا تھا وہ 1400 روپے میں مل رہا ہے۔سرخ مرچ کی قیمت 630 روپے کلو تھی جو 1000 روپے سے اوپرجاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔