خیبرپختوخوا اپنے ہرشہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے وزیراعظم

خیبرپختوخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 01, 2021
خیبرپختوخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختوخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے، خیبرپختوخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔



وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختوخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں