پی آئی اے کی ایئرہوسٹس زاہدہ بلوچ کینیڈا میں لاپتہ  

ایئرہوسٹس زاہدہ بلوچ 29 جنوری کو پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی تھی


ویب ڈیسک February 01, 2021
ایئرہوسٹس زاہدہ بلوچ 29 جنوری کو پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی تھی

YANGON: پی آئی اے کی ایئرہوسٹس زاہدہ بلوچ کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں لاپتہ ہوگئی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے فضائی عملے میں شامل ایئرہوسٹس زاہدہ بلوچ 29 جنوری کو پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی لیکن خاتون ائیرہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔

دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق فضائی میزبانوں کے پاسپورٹ اسٹیشن منیجرکی تحویل میں رہیں گے جو انہیں پرواز کی روانگی کے وقت چیک ان پر واپس دیا جائے گا۔



ترجمان پی آئی اے نے ائیرہوسٹس کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایئرہوسٹس سے متعلق کینیڈا کی امیگریشن اور ائیر پورٹ اتھارٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے چند روز قبل رمضان گل نامی فلائٹ اسٹیورڈ بھی اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔