پشاور میں تباہی کی منصوبہ بندی ناکام بھاری اسلحہ و بارود برآمد

برآمد اسلحے میں 50 کلوگرام بارود، 13 عدد توپ گولے، 17 مارٹر گولے، آرپی جی 14 گولے شامل ہیں، ڈی پی او


ویب ڈیسک February 01, 2021
برآمد اسلحے میں 50 کلوگرام بارود، 13 عدد توپ گولے، 17 مارٹر گولے، آرپی جی 14 گولے شامل ہیں، ڈی پی او۔ فوٹو:فائل

MILAN: پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

ڈی پی او محمد اقبال کے مطابق تھانہ جمرود علاقہ چورہ کی حدود میں سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود تحویل میں لے لیا۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ میں 50 کلوگرام بارود، 13 عدد توپ گولے، 17 مارٹر گولے، آرپی جی 14 گولے شامل ہیں، زیر زمین اسلحہ و بارود چھپانے والے دہشت گردایک ماہ قبل گرفتار ہوئے تھے، اور اسلحہ پشاوراورمضافات میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونا تھا، جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں