وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

حماد اظہر نے خود کو قرنطینہ کرتے ہوئے عوام سے صحت یابی کی دعا کی درخواست کی ہے

حماد اظہر نے نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے.فوٹو:فائل

وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔




سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں حماد اظہر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن اختیار کر لی ہے، عوام سے میری صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔

 
Load Next Story