کراچی سمیت سندھ بھرمیں 3 فروری سے کورونا ویکسینیشن کا آغاز
پہلے مرحلے میں کورونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، صوبائی وزیر صحت
صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسینشن کا آغاز 3 فروری کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 3 فروری بروز بدھ سے کورونا ویکسینیشن شروع کی جائے گی، ویکسین کی ٹریسنگ کی لئے نیشنل ایمیونائزیشن مانٹرنگ سسٹم میں ڈیٹا اپلوڈ کیا جا رہا ہے، ویکسینیشن مرحلے کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر کے مطابق چین سے منگوائی گئی ویکسین سائنوفارم وائرس کے خلاف 90 فیصد کارآمد ہے، پہلے مرحلے میں کورونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکز کو بھی پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ویکسین کے لئے کراچی کے تمام اضلاع کی سہولت کو مد نظر رکھا گیا ہے، جن اضلاع میں کورونا کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں ویکسین کے لیے ان اضلاع کا انتخاب پہلے کیا گیا ہے، کراچی میں ویکسینیشن کا سلسلہ کراچی میں خالق دینا ہال، لیاقت آباد اسپتال، جناح اسپتال، کورنگی اسپتال، اربن ہیلتھ سینٹر ملیر، اوجھا اسپتال، قطر اسپتال اور چلڈرن اسپتال میں شروع کیا جائے گا، جب کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں لمس جامشورو، ایم سی ایچ سینٹر شہید بینظیر آباد کو اڈلٹ ویکسینین سینٹر/ اے وی سی بنایا گیا ہے۔
عذرا پیچوہو نے کہا کہ ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد جب کہ دیگر شہریوں کو آخری مرحلے میں ویکسین لگائی جائے گی، آخری مرحلے میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد سندھ کے تمام اضلاع بڑھائی جائے گی۔