کبیروالا میں شادی کا پنڈال میدان جنگ بن گیا

زخمی افراد کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ایس ایچ او


ویب ڈیسک February 01, 2021
میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ایس ایچ او۔ فوٹو : فائل

کبیروالا کے گاؤں میں دلہن کے رشتہ داروں نے باراتیوں پر حملہ کرکے دلہا کے 3 بھائیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

کبیروالا میں عبد الحکیم کے نواحی علاقے کھوہ بگے والا میں شادی کا پنڈال میدان جنگ بن گیا جہاں دلہن کے درجنوں رشتہ داروں نے رشتہ کے تنازع پر باراتیوں پر حملہ کردیا اور اس دوران ڈنڈوں، لاتوں اور تیز دھار آلات کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دلہا کے 3 بھائیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ واقعہ میں زخمی افراد کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے جیسے ہی رپورٹ آئی گی قانون کے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں