سعودی عرب میں توانائی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سینٹر کا افتتاح

یہ سینٹر 2030 تک 15 ہزار سے زائد ڈیتا اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین تیار کرے گا


ویب ڈیسک February 01, 2021
یہ سینٹر 2030 تک 15 ہزار سے زائد ڈیتا اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین تیار کرے گا، فوٹو : فائل

سعودی عرب میں وزارت توانائی اور ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلیجنس اتھارٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کے بعد جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نئے سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی انرجی ترجیحات کا فروغ، علم میں فائدے کے لیے مصنوعی ذہانت کی تیاری، توانائی کے شعبے کے تجربات کو جمع کرنے اور انرجی کے حوالے سے اسٹریٹجک شراکت داروں کی رہنمائی کرنا ہے۔

سینٹر کے افتتاح سے قبل وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی نے ایم او یو پر دستخط کیے جس میں مملکت کی مصنوعی ذہانت میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ یہ سینٹر 2030 تک 15 ہزار سے زائد ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین تیار کرے گا جب کہ مصنوعی ذہانت میں جدید تحقیق اور ترقیاتی کوششوں کو فروغ دینے میں مدد کرنا اسی سینٹر کی ذمہ داری ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں