وائلڈ لائف بورڈ کی شہریوں کو مارگلہ پارک میں تیندوؤں سے محتاط رہنے کی ہدایت

بورڈ نے ٹریپ کیمروں کے ذریعے مارگلہ نیشنل پارک میں مستقل طور پر گھومنے والے 5 تیندوؤں کا پتا لگایا ہے


Staff Reporter February 01, 2021
بورڈ نے ٹریپ کیمروں کے ذریعے مارگلہ نیشنل پارک میں مستقل طور پر گھومنے والے 5 تیندوؤں کا پتا لگایا ہے ۔(فوٹو، فائل)

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے شہریوں کو ٹریل 4 اور 6 پر محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مارگلہ نیشنل پارک میں شہزادی نامی مادہ تیندوا نکل آیا ہے۔ گزشتہ رات دونوں ٹریلز کے اطراف مادہ تیندوے کو گھومتے دیکھا گیا ہے۔

بورڈ نے ٹریپ کیمروں کے ذریعے مارگلہ نیشنل پارک میں مستقل طور پر گھومنے والے 5 تیندوؤں کا پتا لگایا ہے ۔یہ تیندوے یہاں سے مانوس ہو چکے ہیں اور دن کے وقت باہر نہیں نکلتے ۔محکمے کا کہنا ہے کہ تیندوے صرف سیلف ڈیفنس کے طور پر حملے کرتے ہیں اس لیے شہری محتاط رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں