جعلی لائسنس تحقیقات پائلٹوں سے پیسے لیے جانے کا انکشاف

ایک پرچے کے لاکھوں روپے مقرر، افسران فرنٹ مین کے ذریعے رقم وصول کرتے تھے


Staff Reporter February 02, 2021
ایک پرچے کے لاکھوں روپے مقرر، افسران فرنٹ مین کے ذریعے رقم وصول کرتے تھے۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے حکام کی جانب سے جاری پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کی تحقیقات کے دوران مزید انکشافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کے اجرا کے حوالے سے جاری تحقیقات میں مزید انکشافات ہوئے ہیں، سی کے افسران فرنٹ مین کے ذریعے مبینہ طور پرپائلٹوں سے رقم وصول کرتے تھے۔

پائلٹوں سے پیسے نقد لیے جاتے اور گلستان جوہر میں ایک نجی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جاتے، پائلٹوں کو پاس کرنے لیے ایک پرچے کے لاکھوں روپے مقرر تھے، تعطیل والے دنوں میں پائلٹ کی جگہ کسی دوسرے فرد کو بٹھا کرامتحان پاس کروائے جاتے تھے.

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے سول ایوی ایشن کے لائسنس برانچ کے افسران جبکہ گرفتارکپتان کاریمانڈ حاصل کرلیا ہے،اس تناظر میں تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھانے اورمزید مقدمات درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں